پاک ڈونرز کے زیراہتمام 25ویں بلڈ ڈونیشن کا اہتمام

0

کویت(رپورٹ:محمد عرفان شفیق) کویت میں عطیہ خون کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کی معروف تنظیم پاک ڈونرز کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے جذبہ حب الوطنی کے تحت 25ویں بلڈ ڈونیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں کویت میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ دیگرقومیتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کویت میں سفیر پاکستان ملک محمد فاروق اور اقوام متحدہ کی نمائندہ ڈاکٹر امیرہ حسن نے خصوصی طور پر اس بلڈ ڈونیشن مہم میں شرکت کی۔

جذبہ حب الوطنی سے سرشار آنے والے تمام معزز مہمانان کو کیمپ لیڈر عقیل احمد کلیار اور پاکستان کمیونٹی کی معروف شخصیات محمد انعام مورگانائیٹ اور حکیم طارق محمود صدیقی نے خوش آمدید کہا۔ پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات نے کیمپ کا دورہ کیا جن میں سید سلطان الکندری، پیر امجد حسین صدر انصاف ویلفیئرسوسائٹی کویت، محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت، ڈاکٹر شجاع الدین کھوکھر صدر سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت، رانا اعجاز سہیل صدر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کویت، محمد انعام مورگانائٹ صدر ہم سب کا پاکستان، نون گروپ اینڈ کمپنیز کے سی ای او عرفان ریاض نون، میاں محمد ارشد صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت، ڈاکٹر رحمت اللہ خان صدر پاک لائف، صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی جاوید اقبال، صدف علی صدف، آصف جمال سینئر نائب صدرانصاف ویلفیئرسوسائٹی، محمد فیصل، بابا یحی خان کے منظور نظر خلیل احمد، عرفان ماجد، معروف سماجی کارکن ایوب بھٹی، سینئر صحافی محمد عمر، پاک میڈیا سے عابد ملک صدر پاکستان کلچرل سوسائٹی کویت، شریف حدیثوی، معروف سیاسی راہنما طاہر نواز تنولی، سینئر صحافی میاں تنویرساحل، معروف نعت خواں غلام سرور حسین نقشبندی، بلال چیمہ، ارشد حسین، سلیم انصاری، لیاقت علی بٹ، شبیر احمدبٹ، ریاست بٹ، چوہدری عبدالروف وڑائچ، حافظ عبدالعزیز، پاکستان ویمن فورم سے محترمہ نگہت طارق اور شازیہ ملک ، محترمہ عائشہ ندیم (الانصاری ایکسچینج) اور گرین ہینڈز کی ٹیم کے نمائندگان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

پاک ڈونرز کی فیمیلز نے محترمہ آمنہ طارق کی قیادت میں خواتین بلڈ ڈونرز کو بھرپور رہنمائی فراہم کی۔ کویت میں بھی عطیہ خون کیمپ میں خواتین کا اہم کردار رہا ہے ۔ محترمہ آمنہ طارق عطیہ خون کیمپ شعبہ خواتین کی انچارج تھیں، انہوں نے کمال محنت اور مہارت سے اپنی ذمہ داری سر انجام دی۔اس موقع سفیر پاکستان ملک محمد فاروق کا بلڈ بنک آمد پر بھرپور استقبال کیا گیا۔

انہوں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے پاک ڈونرز کی کمیونٹی کے لیے خدمات کا بھرپور ذکر کیا اور کویت اور پاکستان کی دوستی کے حوالے سے عطیہ خون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام والنٹیرز اور بلڈ بنک کی انتظامیہ کی خدمات کو بھی سراہا۔

اقوام متحدہ کی نمائندہ ڈاکٹر امیرہ الحسن نے کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے جذبہ حب الوطنی کے تحت انسانیت کی خدمت اور عطیہ خون کو سراہا۔پاک ڈونرز، کویت میں عطیہ خون کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کی تنظیم، کویت میں خون کے عطیہ کی مہموں کو منظم کرنے میں سب سے آگے ہے، ہسپتالوں اور ضرورت مند مریضوں کو انتہائی ضروری مدد فراہم کرتی ہے۔

یہ 25 ویں مہم تنظیم کی خدمت کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے، جو پاکستانی کمیونٹی اور اس کے دوستوں کی اجتماعی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

تنظیم ہمیشہ تعاون کے جذبے کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے۔ پاک ڈونرز خون کے عطیات کے ذریعے زندگیاں بچانے کے اپنے مشن کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل کے اقدامات میں تعاون جاری رکھنے کی منتظر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!