سویڈن کے شہراسٹاک ہوم میں مقامی شاعر سہیل صفدر کی پنجابی کتاب ” کوکدیاں نظم کہانیاں دی مکھ وکھالی ” کی تقریب
سٹاک ہوم (عارف کسانہ/ نمائندہ خصوصی) سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں مقامی شاعر سہیل صفدر کی پنجابی کتاب ” کوکدیاں نظم کہانیاں دی مکھ وکھالی ” کی تقریب پنجابی ادبی سگنت کے زیر انتظام منعقد ہوئی۔
تقریب میں پنجابی شاعر اور چیف آپریٹنگ آفیسر ایجاد لیب جناب اعظم ملک نے پاکستان سےخصو صی شرکت کی۔ سفارت خانہ پاکستان کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن ہیڈ محترمہ سیدہ وردہ نے بھی شرکت فرمائی۔
تقریب کی میزبانی کے فرائض عمران کھوکھر اور محمد فاروق نے سر انجام دئیے۔ تقریب کا آغاز فیضان الحق کی تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔ اس تقریب رونمائی میں پنجابی و اردو کے معروف شاعر آصف شاہکار، مسعود قمر، افتخار ثاقب، شہناز انجم ، زاہد حسین زاہد اورسویڈن میں بسنے والے ڈاکٹر انجینئر ز ، سول سائٹی سے وابستہ کیثر تعداد میں لوگوں نے شرکت فرمائی۔
ڈاکٹر شفت احمد اور ڈاکٹر حسن ناصر نے پنجابی ادب کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور سہیل صفدر کو ان کی کتاب کی اشاعت پر مبارکباد پیش کی، پروگرام کے دوسرے حصہ میں آصف شاہکار کی صدارت میں مشاعرہ ہوا جس میں شعرا نے بہت خوبصورت کلام سنایا اور داد وصول کی۔
آخر میں تقریب کے منتظمین عدیل اکرام وڑائچ، عمران کھوکھر، محمد طلحہ، محمد فاروق، مصطفی الیاس نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔