مانچسٹر کی ممتاز مذہبی، کاروباری شخصیت عرفان احمد کی جانب سے قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر میں روحانی محفل میلاد النبی کا انعقاد

0

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) آقائے کائنات کے جشن ولادت کی مناسبت سے مانچسٹر کی ممتاز مذہبی، کاروباری شخصیت اور نیو لاھوری گرل توا کے چیف ایگزیکٹو عرفان احمد کی جانب سے قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر مانچسٹر میں روحانی محفل میلاد النبی کا انعقاد ہوا ۔

محفل میں پاکستان اور برطانیہ کے ممتاز علماء کرام اور نعت خوانوں نے شرکت کی جن میں لا ہور سے مولانا مفتی سہیل قادری ،مولانا قاری احمد رضا جماعتی،قاری شاھد محمود ،راجہ شہباز حسین کیانی ،پرنس نصیب ،شہباز احمد سلطانی،قاری نعمان طارق امام مسجد ،محمد سرور چشتی ثاقبی شامل تھے۔

نقابت کے فرائض ڈاکٹر یونس پرواز اور عدیل چودھری نے ادا کئے،اس موقع پر مولانا مفتی سہیل قادری کا کہنا تھا کہ عرفان احمد نے ہر سال کی طرح آج بھی کامیاب روحانی محفل کا انعقاد کروایا ،آج ہم آقائے کائنات کی ولادت کا جشن شایان شان طریقے سے منا ر ہےہیں،ماہ ربیع الاول ہمیں پیغام دیتا ہےکہ ہم آقا سے اپنا رشتہ مضبوط کرنے کے ساتھ سنت رسول پر عمل پیرا ہوں ۔

قاری احمد رضا جماعتی نے کہا کہ ہم ایسی عظیم ہستی آقائے دو جہاں کا جشن ولادت منانے کے لئے اکٹھے ہیں،انہوں نے دنیا میں تشریف لا کر تاجدار کائنات نے انقلاب برپا کر دیا ،سب کو جشن ولادت کی مبارکباد ہو،امام مسجد قاری نعمان طاھر اور راجہ شہباز احمد سلطانی نے کہا کہ دیار غیر میں آج کی کامیاب روحانی محفل کا سہرا عرفان احمد کو جاتاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جشن ولادت آقائے کائنات کی محفل کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے تاکہ دین کا سلسلہ جاری رہے ،ڈاکٹر یونس پرواز،پرنس نصیب اور قاری شاھد محمود نے کہا کہ روحانی محفل میں آقائے کائنات کی شان علماء کرام نے بیان کی ،روحانی محفل کا حصہ بن کر دلی سکون ہوا ،ایسی محافل کا انعقاد دیار غیر میں نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

روحانی محفل میلاد کے میزبان چیف ایگزیکٹو نیو لاھوری گرل توا عرفان احمد نے کہا کہ ایسی محفل کے انعقاد کا مقصد برطانیہ میں ہماری نوجوان نسل کو دین اسلام کے ساتھ جوڑے رکھنا اور آقائے کائنات کے اسوہ حسنہ پر اپنی زندگی بسر کا درس دینے میں مثبت معاشرے کے تشکیل ہے، میں آج کی محفل میں شریک تمام کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!