چین ویتنام کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کی ترجیحی سمت سمجھتا ہے، چینی صدر

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر  مملکت شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال  میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے قائمہ سیکرٹری  لوونگ کوونگ سے ملاقات کی۔

 جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ کمیونسٹ پارٹی کی قیادت اور سوشلسٹ نظام کو برقرار رکھنا چین اور ویتنام کی سب سے اہم خصوصیت ہے ، اور یہ چین ویتنام تعلقات کی ترقی کے لئے سب سے مضبوط سیاسی بنیاد بھی ہے۔

چین ویتنام کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کی ترجیحی سمت سمجھتا ہے اور ویتنام کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ اعلیٰ سطحی باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے، بین الاقوامی انصاف کے تحفظ اور انسانی ترقی کے مقصد کو فروغ دینے اور اسٹریٹجک اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے۔

 شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ پیچیدہ عالمی صورتحال کے تناظر میں چین اور ویتنام کو درست سیاسی سمت اختیار کرنی چاہئے ، چین ویتنام تعلقات پر اسٹریٹجک نقطہ نظر پر عمل کرنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ دوطرفہ تعلقات صحیح راستے پر ترقی کرتے رہیں۔

چین کی جانب سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور اعلیٰ سطحی کھلے پن سے نہ صرف چین کی اپنی ترقی کے وسیع امکانات کھلیں گے بلکہ ویتنام اور دنیا کے دیگر ممالک کی ترقی کے لیے نئی تحریک اور نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!