چین ایشیا پیسیفک سمیت دنیا کی معاشی ترقی میں نئی قوت فراہم کرے گا، چینی وزارت خارجہ

0

اپیک ایشیا پیسیفک خطے میں ایک اہم اقتصادی تعاون کا میکانزم ہے، ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 2026 میں چین کی جانب سے اپیک کی میزبانی کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے ہیں۔ اتوار کے روز انہوں نے کہا کہ اپیک ایشیا پیسیفک خطے میں ایک اہم اقتصادی تعاون کا میکانزم ہے۔

ایشیا پیسیفک تعاون کو فروغ دینے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں چین نے 2026 اپیک اجلاس کی میزبانی کی تجویز پیش کی، جس کا اپیک کے اراکین نے خیرمقدم کیا اور حالیہ اپیک رہنماؤں کے اجلاس نے اس کی منظوری دی۔

چین نے ہمیشہ ایشیا پیسیفک تعاون کو بہت اہمیت دی ہے اور 2001 اور 2014 میں اپیک کے اجلاسوں کی میزبانی کر رکھی ہے۔ 2026 میں چین تیسری بار اپیک کے میزبان کے فرائض انجام دے گا۔

چین 2026 میں کانفرنس کی میزبانی پر تمام فریقوں کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے، پوتراجایا وژن 2040 کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے، ایشیا پیسیفک کمیونٹی اور ایشیا پیسیفک فری ٹریڈ ایریا کی تعمیر کو فروغ دینے،اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے نتائج پیدا کرنے کے لیے تیار ہے اور چین ایشیا پیسیفک نیز دنیا کی معاشی ترقی میں نئی قوت فراہم کرے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!