ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت حاجی محمد اشفاق وارثی مدنی کی رہائش گاہ پر روحانی و وجدانی محفل کا انعقاد،پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر) ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت حاجی محمد اشفاق وارثی مدنی کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بسلسلہ دعوت وارث عالم پناہ حضرت حاجی حافظ سید وارث علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ روحانی و وجدانی محفل کا انعقاد ۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین و عقیدت پیش کرنے کے ساتھ روح کو ایصال ثواب بھی پہنچایا گیا ۔ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت ۔
تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ قاری ذوالفقار احمد وارثی کو نصیب ہوا، آقائے کائنات کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت کے پھول صاحبزادہ قاری تنویر اقبال قادری،قاری بلال نوشاہی سہروردی ، محمد شہباز حسن قادری،ڈاکٹر شہباز حسین مدنی اور حاجی محمد اشفاق وارثی مدنی نے پیش کر کے شرکائے محفل پر وجدانی کیفیت طاری کر دی۔
عالمی مبلغ اسلام و امن کے سفیر پیر ابو احمد مقصود مدنی نے اپنے روحانی خطاب میں آقائے کائنات کی سوانح عمری پر روشنی ڈالتے ہوئے انسانیت اور بالخصوص امت مسلمہ کو نصیحت کی کہ دنیا امن کا گہوارہ صرف آقائےکائنات کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر بن سکتی ہے طاقت کے بل بوتے دنیا فتح تو کی جا سکتی ہے پر دکھی و مجبور انسانیت کی دعائیں نہیں، یہی انکے زوال کا سبب بنتی ہے ۔
پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آقائے کائنات کے سجادہ نشین ہیں اور جو ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بغض رکھے تو وہ ایمان سے فارغ ہے ۔
پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے یار غار ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ بارے کہا کہ آقائے کائنات نے فرمایا میں ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تعالیٰ نے سانپ نے آپ کے پاؤں کو ڈسا کیونکہ آپ میرے لیے پیرا دے رہے اب قیامت تک میں آپ کے لیے پہرا دوں گا،محفل میں برطانیہ بھر سے سلسلہ وارثیہ کے محبین متوسلین اور مریدین نے شرکت کی۔
بابائے محفل حاجی شبیر احمد راٹھور ، حاجی عثمان فرزند، محمد رضا ، ظفر اقبال نقشبندی ، محمد ندیم ارشاد مدنی ، حاجی نذیر وارثی،امجد حسین ،محمد اشتیاق ، محمد اسحاق، ڈاکٹر شہباز حسین مدنی،حاجی ریاض و دیگر کی شرکت۔
آقائےکائنات پر درود سلام، سلسلہ وارثیہ کی خصوصی دعا کے ساتھ پاکستان کی سلامتی و استحکام، فلسطین و کشمیر کی آزادی ، دنیا بھر میں محکوم انسانیت اور امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لیے گڑگڑا کر بارگاہ الٰہی میں التجا کی گئی ۔