آہ عبداللطیف ثانی بھی چل بسے ،انا لله وانا الیه راجعون

0

ہمارے مخلص دوست ، طالبعلم راہنما ، 1967/1968 کے کالج فیلو ، بزم ادب اور گورنمنٹ ڈگری کالج میرپور کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے ریگولر ممبر ، کھیلوں کے میدان میں پیش پیش کرکٹ میں کیملپور تک انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پروفیسر خالد نظامی ، لالہ اکرام اور ڈی پی ای افتخار کی سربراہی میں بحیثیت ٹیم ممبر اپنے کالج کی نمائندگی کرنا اور دیگر علمی ،سماجی اور سیاسی تقریبات کے روح رواں عبداللطیف ثانی اپنے عزیز و اقارب ، دوست احباب لاتعداد تعلق داروں اور اپنے تمام مداحوں کو خیر آباد کہتے ہوئے ضلع میرپور ، اسلام آباد ، لاہور اور برمنگھم برطانیہ میں بے شمار خوشگوار یادوں کے ساتھ اس جہاں فانی سے رخصت فرما چکے ہیں۔

ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز بروز جمعہ ادا کیے جانے کے بعد برمنگھم ہی میں تدفین ہو چکی ہے ۔ دعا گو ہیں کہ رب کریم ان کی تمام تر بشری کمزوریوں، لغزشوں اور کوتاہیوں کو درگزر فرماتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے اسباب پیدا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازے ۔ آمین ثمہ آمین ۔

خیر اندیش ۔ کونسلرمحمد الیاس راجہ ایڈووکیٹ
کواڈینیٹر ایسوسی یشن آف کشمیر اولڈ سٹوڈینٹس ( AKOS International )
ووکنگ ، سرے ۔ انگلینڈ

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!