برسی کا انعقاد پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ نے کیا
بینظیر بھٹو شہید کی پاکستان کیلئے بے مثال خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،مقررین
برسی کی تقریب میں بینظیر بھٹو کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں پارٹی کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی اور شہید بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر پیپلز پارٹی گلف میاں منیر ہانس نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پاکستان کے لیے بے مثال خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خواتین کی قیادت کے لیے ایک مثال قائم کی۔
تقریب میں محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد، جمہوریت کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے مشن کو آگے بڑھایا جائے گا۔
پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں ملک اسحاق، قیصر آفریدی ، سردار قیصر حیات ،نور مگسی ،تسلیم عباس، ظفر طاہر ، سردار شبیر ، ملک اسلم، ارشد بٹ ، افضل چوہدری ،نثار خٹک ، حامد زمان کائرہ ، سمیع اللہ خان اخون خیل ، طاہر گردیزی ، اعجاز لاشاری، ممتاز جونیجو ، دانش حیدری ،قاری میاں منور ، قاری عبدالوہاب ، فیضان وریا۔
فاروق با نیاں ، ملک عمران ، سردار کامران الٰہی ، احسان شفیق گوگا ، حسیب منیر ہانس ، سانول شبیر ، نوفل عالم ، رائے سعید منج ، کاظمی فرہاد ، عاطف گیلانی جبکہ خواتین میں نجمہ جیلانی، نائمہ لاشاری، نجمہ احسان، مرک الٰہی ، ڈاکٹر شبنم ناصر ، صبیحہ کاظمی ، مسز رانا طارق ، رابعہ امیر ، اور دیگر شامل تھے۔
تقریب کے آخر میں قاری عبدالوہاب صدیقی نے محترمہ بینظیر بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔