ہمیں آپؐ کے بتائے ہوئے راستے پہ چلنا اور ختم نبوت کے منکروں سے دور رہنا چاہئے،پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی

0

پیرس (رپورٹ:محمد فیاض بشیر) اللّٰہ تعالیٰ نے کائنات کی تخلیق اپنے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کی وہی آخری نبی ہیں اول بھی وہی آخر بھی اور جو کوئی بھی خاتم النبین کا منکر ہے، دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

شب معراج کا واقعہ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب کریم کو اپنی نشانیاں دکھانے کے لیے اپنے پاس بلایا اور سات آسمانوں کی کتنی صدیوں پر محیط مسافت ایک رات میں طے کی ۔

ان تاریخی و روحانی حقائق کو ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام و سفیر امن پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے فرانس کے شہر پیرس کے علاقہ پوتکنبو کی مسجد میں خطبتہ الجمعہ کے موقع پر اہل ایمان کے ارواح کو جلا بخشنے کے لیے روحانی بیان کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہل ایمان کو اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھنا چاہیے کہ وہ آقائے کائنات کے امتی ہیں، ہمیں آپؐ کے بتائے ہوئے راستے پہ چلنا چاہیے اور ختم نبوت کے منکروں سے دور رہنا چاہیے، قرآن پاک کا نزول نمازوں کا فرض ہونا اور پھر شب معراج کا واقعہ اہل ایمان کو اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ آقائے کائنات کا امتی ہونا ہی ہمارے لیے بخشش کا سامان ہے، اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ الٰہی میں دعا ہے وہ ہمیں دین اسلام سمجھ کر اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

صدارت کے فرائض مسجد کے امام قاری عبد المجید نعمانی نے کی آقائے کائنات پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کرنے کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق بیماروں کی شفایابی اور بالخصوص پاکستان کی سلامتی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی سے عقیدت رکھنے والوں نے انکا پرجوش استقبال کرتے ہوئے مصافحہ کرتے ہوئے انہیں شب معراج کی حقیقت و تاریخ سے مدلل آگاہی دینے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!