تعزیتی ریفرنس پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ہوا،مختلف طبقہ فکر کے تعزیت کنندگان نے شرکت کی
دبئی قونصلیٹ کے افسران، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ارکان، سیاسی لوگوں اور صحافیوں کی شرکت
سبط عارف سے اظہار تعزیت، لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل اور مرحوم کے لئے دعائے بخشش و مغفرت کی گئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی صحافی سبط عارف کے والد محترم گزشتہ دنوں کراچی میں انتقال کر گئے۔
مرحوم کی عمر 93 برس اور وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے، مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
تعزیتی ریفرنس میں قونصل جنرل حسین محمد، پریس قونصلر محمد صالح، پاسپورٹ قونصلر نعمان اکرم، جا م عبدالله، ڈاکٹر فیصل اکرام، زاہد حسين، راجہ امجد کبیر ، راجہ ابو بکر، راجہ عابد ، محمد ثقلین ، عبدالمجید مغل ، محمد اسد خان ، راجہ اسد، سید آصف زمان، اشفاق احمد ، فراز احمد ، ابوبکر امتیاز ، ذو الفقارعلی مغل ، سلیمان جاذب ، کاشان تمثیل ، زریں خان،عمر فاروق، قاضی دانش، طاہر منیر طاہر ، راجہ محمد نصیر ، سید مدثر خوشنود، عبد الباسط ،حافظ زاہد علی اور خالد محمود گوندل کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر سبط عارف سے اظہار تعزیت، لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل اور مرحوم کے لئے دعائے بخشش و مغفرت کی گئی۔