مسلم لیگ ن سوئٹزرلینڈ کے سینئر نائب صدر ملک اشتیاق احمد کی پنجاب کمیشن اوورسیز کے نائب چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کیساتھ خصوصی ملاقات

0

سوئٹزرلینڈ (رپورٹ:عمران مزمل) مسلم لیگ ن سوئٹزرلینڈ کے سینئر نائب صدر ملک اشتیاق احمد کی پنجاب کمیشن اوورسیز کے نائب چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کے ساتھ خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ملک اشتیاق احمد نے بیرسٹر امجد ملک کو نائب چیئرمین اوورسیز کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو کی گئی خصوصی طور پر سوئٹزر لینڈ میں بسنے والے پاکستانیوں کو پیش آنے والے مسائل سے بیرسٹر امجد ملک کو آگاہ کیا گیا۔ ملک اشتیاق احمد نے پی آئی اے کو زیورخ سے چلوانے کی درخواست کی۔

مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں پاکستانیوں کی تدفین کے بہت زیدہ مسائل ہیں اور ایک مہنگا ترین عمل اس کے حل کیلئے کوئی حل تلاش کیا جائے۔ سوئٹزر لینڈ میں مقیم پاکستانیوں کے پاکستان میں جائیداد پر قبضہ مافیا جیسے مسائل کو بھی بیرسٹر امجد ملک کے سامنے رکھا گیا اور ان سے درخواست کی گئی اوورسیز پاکستانیوں کی قبضہ مافیا جیسے ناسور سے جان چھڑوائی جائے۔

ملاقات میں مسلم لیگ ن سوئٹزر لینڈ کی تنظیم سازی کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی اور اس حوالے سے چند گزارشات پیش کی گئی جن میں سب سے اہم نقطہ پارٹی ورکر اور قیادت کے درمیان رابطوں کا فقدان کو حل کرنے پر زور دیا گیا۔

بیرسٹر امجد ملک نے ملک اشتیاق احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا آپ مسلم لیگ ن کے قابل اعتماد ساتھی ہیں اور پارٹی قیادت آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ آپ نے ملک اشتیاق احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا انشاءﷲ میں خود سوئس میں بسنے والے اوورسیز کے مسائل کو دیکھوں گا اور ان کے حل کے ہر ممکن کوشس بھی کریں گے۔

آپ نے مزید کہا سوئٹزر لینڈ سے خصوصی ملاقات کیلئے آپ کا آنا ہمارے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!