افضل خان ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان چھبیس بلین پاؤنڈز کی باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے خصوصی ایلچی نامزد
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) برطانوی حکومت نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری رکن برطانوی پارلیمنٹ ممتاز سیاستدان افضل خان کو ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان چھبیس بلین پاؤنڈز کی باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی ایلچی نامزد کر دیا۔
اس موقع پر افضل خان کا کہنا تھا کہ میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ مجھے اتنی اہم ذمہ داری سونپی گئی انکا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے سنہری مواقع موجود ہیں میں برطانوی اور ترکیہ کی حکومتوں اور تجارتی شخصیات کے درمیان قریبی روابط رکھ کے کام کروں گا تاکہ دونوں ممالک کی معیشت میں بہتری اور لوگوں کو کاروبار کے مواقع میسر آئیں۔