متعدد ممالک میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی جانب سے جشن بہار کی مناسبت سے سرگرمیوں کا انعقاد
بیجنگ (ویب ڈیسک)متعدد ممالک میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے حالیہ دنوں میزبان ممالک میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں، بیرون ملک مقیم چینیوں، چینی سرمایہ کاری سے چلنے والے اداروں کے نمائندوں اور چینی طلباء کے ساتھ چینی نئے سال کا جشن منانے کی سرگرمیاں منعقد کی ہیں۔
بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق حال ہی میں، یوکرین میں چینی سفارتخانے نے 2025 کے نئے سال کا استقبال کیا۔ تقریباً 400 افراد نے اس تقریب میں شرکت کی جن میں یوکرین کے کابینہ کے وزیر نیمچینوف، نائب وزیر اقتصادیات اور تجارتی نمائندے کاچکا اور دیگر شامل تھے۔
یوکرینی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین چیزیکوف نے کہا کہ میں تمام چینی باشندوں کو جشن بہار کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ نئے سال میں چینی عوام خوش اور صحت مند ہوں، ملک خوشحال ہو اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور تعاون کو مزید فروغ ملے۔