چینی حکام رواں سال تقریباً 5 فیصد اقتصادی ترقیاتی ہدف کے حوالے سے پراعتماد

0

2024 میں چینی معیشت نے ترقی اور اعلیٰ معیار دیکھا ہے، چیئرمین این ڈی آر سی

بیجنگ (ویب ڈیسک)14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس میں اقتصادی موضوعات پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعلقہ محکموں کے ذمہ دار حکام نے ترقی اور اصلاحات، مالیاتی بجٹ، تجارت اور مالیاتی سیکیورٹیز جیسے امور پر چینی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے چیئرمین ژنگ شان جے نے کہا کہ رواں سال اقتصادی ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد طے کیا گیا ہے، ہمارے پاس بنیاد، حمایت اور ضمانت ہے۔ہم اس حوالے سے پراعتماد ہیں۔

ژنگ شان جے نے بتایا کہ 2024 میں چینی معیشت نے ترقی اور اعلیٰ معیار دیکھا ہے۔ 2024 میں ، چین کی نئی صنعتوں ، نئے کاروباری فارمیٹس اور نئے کاروباری ماڈلز کی اضافی قدر کا جی ڈی پی کے تناسب میں مزید اضافہ ہوا ہے، جو 18 فیصد سے متجاوز رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!