مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات اقلیتی ونگ کے صدر جان قادر کی کامران مائیکل اور روما مشتاق مٹو سے ملاقات
کمیونٹی کی ترقی اور فلاح و بہبود سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت
لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے ایک ساتھ مل کر ہم ایک مضبوط اور خوشحال کمیونٹی کے لیے کوشاں ہیں، جان قادر
دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات اقلیتی ونگ کے صدر جان قادر نے سکس ون فاؤنڈیشن پاکستان میں سینیٹر کامران مائیکل سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ، اور پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ روما مشتاق مٹو کے ساتھ ایک انتہائی نتیجہ خیز میٹنگ کی۔
اس موقع پر کمیونٹی کی ترقی اور فلاح و بہبود سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت ہوئی جس میں لوگوں کو درپیش اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے۔
جان قادر نے کہا کہ لوگوں کو ترقی کو بااختیار بنانے کے لیے ایک ساتھ مل کر ہم ایک مضبوط، زیادہ خوشحال کمیونٹی کے لیے کوشاں ہیں، جان قادر نے روما مشتاق مٹو کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے سینیٹر کامران مائیکل اورانہیں خوش آمدید کہا اور گلدستے پیش کئے۔