پی ٹی سپین کے صدر شیراز بھٹی کی وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی سے ملاقات،کمیونٹی کے مسائل پرتفصیلی گفتگو

0

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل) پاکستان تحریک انصاف اسپین کے وفد کی زیر قیادت صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شیراز بھٹی وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی سے میڈرڈ میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں اسپین بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں سب سے پہلے وزیر خارجہ نے دوہری شہریت کے حوالے سے دی گئی پی ٹی آئی اسپین کی طرف سے درخواست پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے بتایا کہ حکومت اسپین کے متعلقہ ادارے سے اس ضمن میں بات چیت ہو چکی ہے جس پر ایک ٹاسک فورس کا قیام عمل میں آ چکا ہے اور دونوں حکومتوں کے مابین دوہری شہریت کے حوالے سے مطلوبہ لوازمات پربات چیت کا آغاز ایک مثبت پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ ہم انکے تمام جائز مطالبات پر فوری کام کیا جائے،ملاقات میں جن اہم مسائل کو زیر بحث لایا گیا ان میں ویلنسیا میں قونصل خانہ کے قیام،سیاحت،پاکستان میں سرمایہ کاری،ایئرپورٹس پر پیش آنے والے مسائل شامل تھے-وزیر خارجہ نے صدر پی ٹی آئی اسپین سے درخواستیں موصول کرتے ہوئے ان پر حل کے لئے مکمل یقین دہانی کروائی۔

وزیر خارجہ نے انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیابی اور یورپ میں سب سے زیادہ ممبر شپ کرنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں سپین میں سفیر پاکستان شجاعت راٹھور کے علاوہ صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شیراز بھٹی،سیکریٹری جنرل چوہدری عبدالصبور،صدر ریجن میڈرڈ ریجن زاہد قیصر صدیق، صدر کاتالونیا ریجن چوہدری بختاور علی ورک،صدر پی ٹی آئی ریجن ویلنسیا خرم شہزاد،سیکریٹری جنرل ریجن ویلنسیا میاں شاہد حمیدآرائیں،نائب صدر چوہدری عاصم ریاض گجراور سینئر راہنما پی ٹی آئی اسپین رانا اختر موجود تھے۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی،صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شیراز بھٹی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو بارسلونا کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!