گریٹر مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) او پی ایف آفس اسلام آباد میں نئے ایم ڈی( او پی ایف) افضال بھٹی سے انکے آفس میں اوورسیز پاکستانیوں نے خصوصی ملاقات میں انکو پھولوں کے گلدستے پیش کرکے ایم ڈی( او پی ایف) نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
ملاقات میں ملکی صورتحال کا مختصر جائزہ اور اوورسیز کنونشن کی کامیابی پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کرنیوالوں میں برطانیہ ٹریڈ ونگ کے صدر چوہدری خالد محمود ہنجرا ،مسلم لیگ ن عمان کے سینئر نائب صدر مقصود احمد بٹ ،عمیر احمد بٹ ایڈوکیٹ شامل تھے۔