تنازع کسی بھی صورت بھارت اور پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، چینی وزیر خا رجہ

0

چین نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر عمل درآمد میں پاکستان کی حمایت کی ہے، وانگ ای

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔اتوار کے روز اسحاق ڈار نے مقبو ضہ کشمیر میں حملے کے باعث پاک بھارت کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےہمیشہ دہشت گردی پر کاری ضرب لگائی ہے اور پاکسان ایسے اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جومزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔

پاکستان صورتحال سے پختہ انداز میں نمٹنے کے لئے پرعزم ہے اور اس معاملے میں چین اور عالمی برادری کے ساتھ رابطے برقرار رکھے گا۔وانگ ای نے کہا کہ چین صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کررہا ہے۔ دہشت گردی پر کاری ضرب لگانا دنیا کے تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور چین نے ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر عمل درآمد میں پاکستان کی حمایت کی ہے۔ آہنی دوست اور ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے چین پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھتا ہے اور خودمختاری اور سیکیورٹی مفادات کے تحفظ میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔

وانگ ای کا کہنا تھا کہ چین جلد از جلد غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے کیونکہ  تنازع بھارت اور پاکستان کے بنیادی مفاد میں نہیں ہے اور نہ ہی علاقائی امن و استحکام کے لئے سازگار  ہے۔چین کو امید ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ملکر کام کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]