اولڈہم:شیخ خواجہ پیر صوفی خواجہ محمد اصغراسلمی کی زیر سرپرستی مدینہ جامع مسجد میں شان اولیاء بارے روحانی محفل کا انعقاد

0

اولڈہم (محمد فیاض بشیر سے) گلشن اسلامیہ شریف اولڈہم نے سلسلہ مجددیہ نقشبندیہ اسلامیہ کے زیر سایہ اور شیخ خواجہ پیر صوفی خواجہ محمد اصغرِاسلمی کی زیر سرپرستی مدینہ جامع مسجد میں شان اولیاء بارے روحانی اور جذبہ ایمانی سے سرشار محفل کا انعقاد کیا جس میں حضرت صوفی محمود حسین ،حضرت علامہ نواز بشیر جلالی کے علاوہ اہل ایمان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شیخ خواجہ پیرصوفی محمد اصغر اسلمی نے کہا کہ ہم نے اولیاء کرام کی سوانح عمری بیان کرنے کے لیے محفل کا انعقاد کیا کیونکہ برصغیر میں اسلام اولیاء کرام کی وجہ سے پھیلا محفل میں نوجوان نسل کو آگاہی دی جاتی ہے تاکہ وہ جان سکیں ہمارے اسلاف نے کتنی قربانیاں دیکر دین اسلام کا پرچم بلند کیا جدید دور میں ہماری نوجوان نسل بہرہ روی کا شکار ہو رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انہیں اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر کی طرف لایا جائے۔

کثیر تعداد میں نوجوانوں کی شرکت ثابت کرتی ہے کہ وہ اللّٰہ و اسکے رسول اور اولیاء کرام کی طرف راغب ہو رہے ہیں اگر ہم اس طرح کی محافل کا انعقاد نہیں کریں گے تو ہماری نوجوان نسل اسلام سے دور ہوتی جائے گی۔

صوفی محمود حسین نے کہا کہ نوجوان نسل کو اسلام سے جوڑے رکھنے کے لیے ایسی محافل کا انعقاد انتہائی ضروری بجائے اسکے کہ وہ منفی سرگرمیوں میں ملوث ہوں انہیں اللّٰہ کے ذکر اور آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پہ چلنے اور شان اولیاء بارے آگاہی دینی چاہیے ۔

محمد یحییٰ نے کہا کہ انہوں نے آٹھ سال پہلے اسلام قبول کیا اور تین سال سے پیر صوفی خواجہ محمد اصغراسلمی کی بیعت میں ہیں انہوں نے میری زندگی کو یکسر بدل دیا ہے جس سے میری دینا و آخرت سنور جائے گی ۔صوفی محمد قاسم نے کہا کہ پہلے انکی زندگی کا مقصد اچھا روزگار اور دیگر دنیاوی سہولیات تھا لیکن شیخ خواجہ پیرصوفی محمد اصغر اسلمی کی تربیت نے زندگی بدل دی ہے۔

انکا مزید کہنا کہ نوجوان نسل کو دین اسلام کی طرف راغب ہونا چاہیے اگر والدین اپنی نوجوان نسل کی زندگیاں بدلنا چاہتے ہیں تو انہیں ایسی محافل میں لیکر آئیں ۔سلسلہ مجددیہ نقشبندیہ اسلمیہ برطانیہ میں بسنے والی مسلمانوں کی نوجوان نسل کو اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر آقائے کائنات کی سیرت اور بتائے ہوئے راستے پہ چلنے کے ساتھ شان اولیاء بارے آگاہی دینے کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہی جس سے مستقبل میں دین اسلام محفوظ ہاتھوں میں ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]