چیئرمین مسلم لیگ ن جاپان ملک محمد یونس اور ملک محمد یوسف کی جانب سے سالانہ جہیز تقسیم تقریب کا اہتمام ،چوہدری ارمغان سبحانی کی بطور مہمان خصوصی شرکت

0

روچڈیل (محمد فیاض بشیر سے) بین الاقوامی کاروباری شخصیت مسلم لیگ ن جاپان کے چیئرمین ملک محمد یونس اور ملک محمد یوسف کی رہائش گاہ بھاگو وال جاپان ھاؤس میں اٹھارویں سالانہ جہیز تقسیم تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما وفاقی وزیر مملکت برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ چوہدری ارمغان سبحانی تھے۔

ملک محمد یونس سینکڑوں ضرورت مند انسانیت کو سالانہ جہیز تقسیم تقریب کا اہتمام کرتے ہیں جس میں سینکڑوں ضرورت مند جوان بچیوں،بیوہ و یتیم بچیوں کی مالی امداد و جہیز کا سامان تقسیم کرتے ہیں اس کے علا وہ اپنے علاقے کے ضرورت مند افراد کو سینکڑوں افراد کو رمضان المبارک کے مہینے میں رمضان پیکج بھی تقسیم کرتے ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مملکت برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ چوہدری ارمغان سبحانی نے ملک برادران ملک محمد یونس اور ملک محمد یوسف کے اس فلاحی و خیراتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے ملک برادران اس سلسلے کو جاری و ساری رکھے ہوئے اللہ کریم کے ہاں ضرورت مند انسانیت کی خدمت اور انکی ضروریات کا خیال رکھنا بڑے اجر عظیم کا کام ہے۔

اللہ کریم ملک برادران کو مزید استقامت عطا فرمائے اور اللہ کریم انکو زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔ آخر میں امام مسجد نے ملک برادران کے مرحومین کے بلند درجات کے لیے اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا فرمائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]