برسلز (حافظ اُنیب راشد) یورپین یونین نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم کیا ہے۔
اس حوالے سے یورپین یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ دوبارہ بات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اعلان کردہ جنگ بندی کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس کا احترام یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔
یورپی یونین خطے میں امن، استحکام اور انسداد دہشت گردی کے لیے پرعزم ہے۔