کوالالمپو (محمد وقار خان سے) ملائشیا میں یوم تکبیر اور بنیان المرصوص کے حوالے سے ایک تقریب ہوئی جس میں (PMLN) ملایشیا چیپٹر کے عہدیداران ، اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ،تقریب کا آغار تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے ہوا ۔
پی ایم ایل این ملائشیا چیپٹر کے عہدیداران نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر میاں محمد نواز شریف ، ڈاکٹر عبد القدیر ، ذوالفقار علی بھٹو سمیت تمام مرکزی کرداروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
صدر پی ایم ایل این ملائشیا چیپٹر چوہدری نثار احمد نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی دلیرانہ قیادت میں پاکستان نے ایٹمی طاقت کا مظاہرہ نہ کیا ہوتا تو دشمن ہمیں تباہ کرنے کے لیے تیار بیٹھا تھا اور اسی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری آج کی فوجی اور سیاسی قیادت نے ” بنیان المرصوص” سے دشمن کو کاری ضرب لگائی ۔
سینئر نائب صدر خرم عباسی نے کہا کہ ہماری افواج نے کم بجٹ میں اپنے سے کئی گنا زیادہ وسائل رکھنے والی طاقت کو دھول چٹائی ،اس پہ اللہ کے شکر کے ساتھ ساتھ جتنا ناز کیا جاسکے کم ہے ۔
سرپرست پی ایم ایل این حاجی ذاکر حسین ، جنرل سیکرٹری حامد یسین بٹ ، سینئر نائب صدر مرزا عمر بیگ سمیت تمام عہدیداران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میاں نواز شریف ، ڈاکٹر عبد القدیر خان ، ڈاکٹر ثمر مبارک اور افواج پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
اس کے ساتھ ساتھ بنیان المرصوص کی فتح پر شرکا نے افواج پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعروں سے خوشی اور ولولے کا اظہار کیا ،صدر پی ایم ایل این چوہدری نثار احمد نے پارٹی ممبران سے پارٹی اور ملک سے وفادار رہنے کا حلف لیا ۔تقریب کے آخر میں ” یوم تکبیر” اور ” بنیان المرصوص” کی فتح کی خوشی میں کیک کاٹے گئے۔