پاکستان کی ہوم ٹیکسٹائل میں ممکنہ مواقعوں کے حوالے سے اسٹاک ہوم میں معلوماتی ویبنار کا انعقاد

0

اسٹاک ہوم (زبیر حسین) سفارتخانہ پاکستان برائے سویڈن و فِن لینڈ کے کمرشل سیکشن کی جانب سے پاکستان کی ہوم ٹیکسٹائل کو اسکینڈے نیویا میں فروغ دینے کے حوالے سے ایک مکمل معلوماتی ویبنار کا انعقاد کیا گیا ،ویبنار کی میزبانی کمرشل کونسلر غلام مصطفیٰ نے کی جبکہ سفیرِ پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے پروگرام کا آغاز شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔

ویبنا رمیں سفارتخانہ پاکستان برائے ڈنمارک کے سفیر احمد فاروق، سفارتخانہ پاکستان برائے ناروے کے سفیر بابر امین سمیت اسکینڈے نیویا کی معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ویبنار کے پینل اسپیکر میں اوپن ٹریڈ گیٹ سویڈن کی جانب سے لینڈا رائدن، ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے حنا طاہر، چیئرمین نیشنل ٹیکسٹائل امپورٹر ایسوسی ایشن اوکر ویلر، پاکستان ٹاولز مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کاشف مہتاب اور عارف احسن چیئرمین آل پاکستان بیڈ وئیر اینڈ اپولسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستا ن نے سویڈن اور پاکستان کے مابین ٹیکسٹائل کے شعبے میں دو طرفہ تجارت کے حوالے سے مواقعوں پر روشنی ڈالی۔

سفیرِ پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے کرونا وباء کے دور میں بھی مارکیٹ کے ٹارگیٹ پورے کئے اور بروقت مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔حنا طاہر نے ہوم ٹیکسٹائل کے شعبے میں سویڈن اور پاکستان کے درمیان تجارت پر روشنی ڈالی اور ملک کی کل برآمدات میں ہوم ٹیکسٹائل کے حصہ میں لگاتار اضافے کی نشاندہی کی۔ انہوں نے برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے اور برآمدات بڑھانے کے لیے مختلف ترغیبات کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کی کوششوں کے بارے میں بھی بات کی۔

لنڈا رائدان نے اپنے ادارے کی خدمات کےحوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ادارے کی جانب سے برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کی جاتی ہے جو عام طور پر سویڈش کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور عام طور پر اسکینڈینیوین مارکیٹ میں کامیابی کے ساتھ داخل ہونے کے لیے تجاویز اور رہنما اصول بتاتے ہیں۔نیشنل ٹیکسٹائل امپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اوکے ویلر نے سویڈش ہوم ٹیکسٹائل مارکیٹ کے حوالے سے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں پاکستان سے سویڈن کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور اسے مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔جناب عارف احسان ملک نے گھریلو ٹیکسٹائل سیکٹر میں ایس ایم ای کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو ٹیکسٹائل کی برآمد کا کافی مارکیٹ شیئر ایس ایم ای سے آتا ہے۔اسکینڈے نیویا کی کاروباری شخصیات سعید شیخ، محمد سرور، چوہدری ظفر نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اسکینڈے نیویا میں کاروباری لحاظ سے کافی مضبوط ہے اور ہم سویڈن اور پاکستان کے مقامی تاجروں کے لئے بطور برج کے خدمات دینے کے لئے ہر وقت پیش پیش ہیں۔ شرکاء نے تجارت اور سرمایہ کاری کے کونسلر جناب غلام مصطفیٰ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مفید پروگرام کا آئندہ بھی اہتمام کیا جائے اور سویڈن اور پاکستان سے ہوم ٹیکسٹائل سیکٹر سے کاروباری حلقوں کو کو اکٹھا کیا جائے۔غلام مصطفیٰ نے اس کاوش کا حصہ بننے پر مقرر اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کا اختتام کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!