سوئس پاک فرینڈ شپ فورم کے زیراہتمام جنیوا میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

0

جنیوا(نمائندہ خصوصی)سوئس پاک فرینڈ شپ فورم سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور پاکستانی ثقافت اور آگاہی کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ہر سال کی طرح ایسوسی ایشن نے 6 فروری 2022 کو جنیوا سوئٹزرلینڈ میں یوم یکجہتی کشمیر کامیابی سے منایا۔

اس تقریب کا مقصد پاکستانی کمیونٹی بالخصوص بچوں اور نوجوانوں میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور کشمیر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ متحد ہونا تھا۔

تقریب کا آغاز عادل لطیف کی تلاوت کلام سے کیا گیا،اس کے بعد اسامہ لطیف نے نعت پیش کی، انجمن کے صدر جناب راجہ حفیظ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سوئس کمیونٹی میں انجمن کے کردار پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر سوئٹزرلینڈ بھر سے آنے والے مہمانوں کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ متحد پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پرجوش تقاریر کیں۔

پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی اور کشمیری شہیدوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

دیگر مقررین میں معروف اعوان، راجہ غلام رسول، ملک نصیر احمد، راجہ سعید ،صوفی لطیف، رضوان سعید، خرم توفیق شامل تھے، پروگرام میں بچوں نے بھرپور طریقے سے اپنے کشمیری شہیدوں کو سلام پیش کیا جن میں دانیال، شیمر عامر، عیسیٰ۔ حمائل سعید شامل تھے۔

آخر میں صدر راجہ حفیظ احمد نے تمام پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس پروگرام میں آ ئے اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو خراج تحسین پیش کیا، آخر میں راجہ بشیر منگرال نے اپنے تمام کشمیری اور پاکستانی شہداء کے لیے دعا کی،پروگرام کا اختتام مہمانوں کو پاکستانی روایتی کھانوں سے کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!