دبئی(طاہر منیر طاہر)خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ پروگرام میں تمام خواتین مہمان خصوصی تھیں۔
اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صائمہ نقوی نے ادا کئے، دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے جنرل سیکریٹری چوہدری افتخار نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور خواتین کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔
ثمینہ ناصر ، یاسمین کنول، فروہ بلال ،زبیدہ خانم، صبا سجاد اور صائمہ رسول نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا،شاعرہ عائشہ شیخ عاشی نے اپنی شاعری کے ذریعے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
شزا نورین، فائزہ طارق، رفعت رفیق ، ساجدہ ،ڈائریکٹر سوشل سینٹر شارجہ فراز احمد صدیقی، ڈائریکٹر سوشل سینٹر شارجہ عمران اسلم، چوہدری عارف منہاس ، ملک شہزاد ، سید سلیم اختر ، میاں منور ، ملک اسلم ، ڈاکٹر محمد اکرم اور طارق چوہدری کے علاوہ خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کے آخر میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اعزازی سرٹیفکیٹس دئیے۔ خواتین کے اس عالمی دن کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔