کوپن ہیگن:عمران خان کی حمایت میں پاکستانی کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ

0

کوپن ہیگن(تارکین وطن نیوز)پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کا چرچہ اب پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور عمران خان کی حکومت گرائے جانے اور ان کو یوں راتوں رات وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے جانے اور ن لیگ کو قیادت دینے کے خلاف پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانی اور عمران خان کے چاہنے والے انھیں اپنا لیڈر ماننے والے تقریباًروز ہی کہیں نہ کہیں جمع ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔اسی سلسلہ میں ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں بھی پاکستانیوں اور پی ٹی آئی کارکنان نے موجودہ حکومت کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

احتجاج کی کال پر ڈنمارک میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد جمع ہو گئی جن میں بچے، بوڑھے، جوان، خواتین سب ہی شامل تھے ۔احتجاج میں شامل افراد نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ،پی ٹی آ ئی اور پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے۔پلے کارڈز پر موجودہ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے،انھوں نے امپورٹڈ حکومت نا منظور،پاکستان زندہ باد ،پی ٹی آ ئی زندہ باد کے بھی نعرے لگائے اور پاکستان میں بننے والی موجود ہ حکومت کو ماننے سے انکار کیا۔

مظاہرے میں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم ایسی حکومت کو کسی صورت نہیں مانتے جو یوں دھاندلی سے آ ئی ہو۔ہارس ٹریڈنگ کی بدولت بننے والی ن لیگ کی حکومت کو ہم رد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم نے عمران خان کو اپنا لیڈر اور پاکستان کا حکمران چنا تھا ہمیں وہی واپس چاہئے۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات سے ہم پاکستانی مطمئن نہیں ، ہمارے یہاں جمع ہونے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ ہم فوری الیکشن چاہتے ہیں،احتجاج میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد نے بھی خطاب کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!