انٹرنیشنل بزنس اینڈ پروفیشنل کارپوریشن کے مرکزی چیئرمین چوہدری رضوان سلہری کا دوستوں کے اعزاز میں عشائیہ
سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل بزنس اینڈ پروفیشنل کارپوریشن کے مرکزی چیئرمین چوہدری رضوان سلہری نے دوستوں کے اعزاز میں برٹس پیزاریہ اینڈ کیفے سیالکوٹ پر ایک پرُتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ پروگرام میں برطانیہ کی سیاسی سماجی شخصیت انٹرنیشنل بزنس اینڈ پروفیشنل کارپوریشن کے سینئر وائس چیئرمین عامرخان سینئر صحافی اور سیٹھی پلازہ بیسمنٹ کے صدر عرفان لطیف میر برٹس پیزاریہ کے منیجر محمد عرفان اور معروف کاروباری شخصیات نوید خان عظمت خان سمیت دیگر دوستوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر رضوان سلہری نے انٹرنیشنل بزنس اینڈ پروفیشنل کارپوریشن کے اغراض مقاصد پر مختصراً روشنی ڈالی۔ عشائیہ میں مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہمیں پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور روشن مستقبل کےلیے اپنی کوششیں اور کاوشیں جاری رکھنی ہوں گی۔ عامر خان نے کہا کہ ہمیں اپنی سیاسی سماجی وابستگیوں کے ساتھ ساتھ اپنی دوستیوں اور رشتہ داریوں کو کبھی بھی سیاست کی نظر نہیں کرنی چا ہئے بلکہ صبر ورتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے رشتوں کا احترام بجا لانا چا ہئے۔
انھوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سیالکوٹ کے جلسہ کو پی ٹی آئی کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حکومت نے سیالکوٹ کے مرکزی راستوں میں کنٹینرز کے ذریعے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جلسہ گاہ پہنچنے سے روکنے کی جو مذموم کوششیں کیں اسکی مذمت کرتے ہیں۔ اسکے باوجود جلسہ کی کامیابی موجودہ حکومت پر کاری ضرب ہے۔
سینئر صحافی عرفان لطیف میر نے پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر اپنی را ئے دیتے ہو ئے کہا کہ ہمیں پاکستان کے نظام کو مضبوط بنانے اور نئی نوجوان نسل کی آبیاری کرنے کےلیے نہ صرف اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے بلکہ ہم جو مثالیں اسلام اور اپنے آباؤ اجداد کی دیتے ہیں ہمیں اس پر عمل پیرا ہونا چا ہئے۔
معروف کاروباری شخصیات نوید خان اور عظمت خان نے اپنی مشترکہ بات چیت میں کہا کہ ہم جہاں کہیں بھی بیٹھتے ہیں وہیں سیاست کی باتیں کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری نئی نسل بے راہ روی کا شکار نہ ہوجائے۔ پروگرام میں مختلف انواع و اقسام کے روایتی کھانے شامل تھے اور یوں ایک خوبصورت شام اپنے انجام کو پہنچی۔