متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کےانتقال پر شارجہ میں تعزیتی اجلاس

0

تعزیتی اجلاس میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا گیا

شارجہ میں تعزیتی اجلاس کا اہتمام پی ایم ایل این امارات کے نائب صدر راجہ محمد جمیل بنگیال نے کیا

اجلاس میں لیگی عہدیداران اور کارکنوں کی بھرپور شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر شارجہ میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام پی ایم ایل این امارات کے نائب صدر راجہ محمد جمیل بنگیال نے کیا۔

اجلاس میں لیگی عہدیداران اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی اورعزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو خراج عقیدت پیش کیا، تعزیتی اجلاس میں محمد شہزاد بٹ،شوکت محمود بٹ،غلام محی الدین ، عامر سہیل گھمن ، وقاص گھمن، حاجی محمّد یونس، خورشید، عامر زیب، جان قادر ، عبدا لرزاق گجر ، حاجی محمّد نواز، عبدلمجید مغل، رانا فیصل، عتیق احمد، اور ساجد حسین کے علاوہ دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر متذکرہ شرکا اجلاس نے کہا کہ عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال سے متحدہ عرب امارات ایک بصیرت والے رہنما اور پاکستانی عوام ایک مخلص دوست سے محروم ہو گئے ہیں۔ عزت مآب شیخ خلیفہ نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا اور ان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات نے ترقی کی تاریخی منازل طے کیں ۔

تاریخ ہز ہائینس عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو انسانی ہمدردی کے امور اور امن کے فروغ کے لیے ان کی شاندار خدمات کے لیے یاد رکھے گی۔ ان کی متحرک قیادت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات نے نئی بلندیاں حاصل کیں۔

پاکستان کے عوام عزت مآب شیخ خلیفہ کو مشکل وقت میں ان کی سخاوت اور مدد کے لیے ہمیشہ یاد رکھیں گے، دکھ کی اس گھڑی میں ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں النہیان خاندان اور اما راتیوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ ان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔ آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!