سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)کشمیری کمیونٹی کی شان قائد انقلاب یاسین ملک کے خلاف جھوٹے، بے بنیاد اور غیر قانونی مقدمات میں سزا کو کشمیری قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار سیالکوٹ کی نامور کاروباری شخصیت بابا ایز بابا کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ طیب نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
انھوں نے کہا کہ یاسین ملک کشمیری کمیونٹی کی حقیقی آواز ہیں جنہیں بھارتی حکومت کی غاصب قوتوں نے پابند سلاسل کرتے ہوئے تحریک آزادی کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ شیخ طیب نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بھارتی حکومت نے اس سے قبل ایسی متعدد کوششوں کیں جسے کشمیری عوام نے قربانیاں دیتے ہو ئے آزادی کی تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی عدالت نے یاسین ملک کی بلاجواز گرفتاری کے بعد انہیں کئی سالوں کی قید میں رکھتے ہوئے عمر قید کی سزا سنانا بھارتی جمہوریت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انھوں نے عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ یاسین ملک سمیت دیگر کشمیری عمائدین کو رہا کیا جارئے اور کشمیریوں کو انکے حقوق اور حق خودارادیت دیا جا ئے تاکہ خطے میں امن وامان کی فضا قائم ہوسکے۔