پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید عباس شاہ کی زیر صدارت فرینکفرٹ میں اجلاس،عہدیداران کی بھرپور شرکت

0

فرینکفرٹ(رپورٹ:مطیع اللہ) پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورت حال ،یوتھ آرگنائزیشن ،سوشل میڈیا ٹیم سمیت سیاسی پارٹی کو فعال بنانے کے لیے فرینکفرٹ میںپاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کا اہم اجلاس جرمنی کے صدر سید زاہد عباس شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں جرمنی کے مرکزی ،صوبائی اور یوتھ ونگ کے تمام عہدیداران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ شخصیات بھی شریک رہے، اجلاس کا آغاز علامہ صادق نے تلاوت قرآن پاک سے کیا،اجلاس کی نظامت پیپلز پارٹی جرمنی کے سیکریٹری جنرل چو ہدری فاروق نے کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ،اجلاس میں عمران نیازی کے بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مشترکہ طور پرقرارداد پیش کی اور اعلیٰ عدلیہ کا سے مطالبہ کیا گیا کہ عمران نیازی کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے سخت ایکشن لیا جائے ۔

رہنمائوں نے کہا کہ عمران نیازی کے بیانات پاکستان تین حصوں میں تقسیم ، پاک فوج کی کردار کشی ،، عدلیہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف تقاریر نے عوام کو ذہنی طور پر سوچنے پر مجبور کردیا کہ عمران نیازی دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کی سالمیت پر سودا کرچکا ہے،پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان اور اس کا استحکام ہمارے لئے اہم ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔

ہم عمران کے حالیہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،پیپلز پارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہوئے ان کے بہترین مستقبل کے کیے کوشاں ہیں تاکہ اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے جعلی نعروں سےنکال کر حقیقی نمائندگی دی جاسکے،تاکہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اوورسیز کی نمائندگی سے مسائل کا حل نکالا جاسکے، مقررین نے کہاکہ پاکستان میں آئین اور دستور کی بالادستی اور جمہوریت کی بقا پاکستان کے لئے لازم ملزوم ہے،عمران نیازی کی حکومت دو چار ووٹرز کی بدولت قائم تھی جس کو آئینی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا۔

اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے تمام اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں ۔ملک پاکستان اس وقت شدید بحران میں ہے جسکو تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر مضبوط کرنا ہوگا، ملک کی بقا کے لئے چارٹر آف اکنامکس تیار کرنا ہوگا۔پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے ہمیشہ میدان میں اتری ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کا ہمیشہ مقابلہ کیا گیا، یاسین ملک کو جعلی و بے بنیاد مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

چیئر مین بلاول بھٹو کی جانب سے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو مراسلہ روانہ کیا، مقررین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی عدالت کی جانب سے یاسین ملک کو سنائی گئی سزائیں کالعدم قراد دی جا ئیں، کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے، مقررین نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی دنیابھر کی طرح جرمنی میں بھی ایک متحرک سیاسی جماعت کی حیثیت کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کو اپنے سیاسی منشورکی بدولت یکجا رکھنے میں کوشاں ر ہتی ہے۔

جرمنی میں موجود زیادہ تر سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنان ماضی میں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم استعمال کرچکے ہیں، پیپلزپارٹی پاکستان میں واحدجمہوریت پسند جماعت ہے جنہوں نے جمہوریت کو بچانے کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کئے،سوشل میڈیا پر اپنے سیاسی جماعت مخالفین کے خلاف پروپیگنڈے کرکے حقیقت کو چھپایا جارہا ہے، ہمارے اخلاق و تربیت اس کی اجازت نہیں دیتے کہ ہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو برابھلا کہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!