تھرک میں مسلمان کمیونٹی نے مذہبی جوش و خروش سے عید منائی

0

نماز عید میں سینکڑوں بچوں،مردوخواتین اور مذہبی و سماجی شخصیات کی شرکت

عید کے پر مسرت موقع پر اپنے خاندان، دوستوں اور ہمسائیوں کا خیال رکھیں، کونسلر قیصر عباس

لندن(نمائندہ خصوصی)تھرک کونسل کی مسلمان کمیونٹی نے گریز اور ٹیلبری کی مساجد اور پارک میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جس میں سینکڑوںبچوں، مرد، خواتین اور مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر حاضرین میں کھجوریں، پانی اور کھانے کی مختلف اشیاء تقسیم کی گئیں۔

اپنے خطابات میں علما ئے کرام نے لوگوں کو آپس میں پیار محبت سے رہنے اور ہمسائیوں اور ضرورتمند افراد کا خیال رکھنے کا درس دیا۔

اس موقع پر تھرک کونسل کے کیبنٹ ممبر فار کمیونٹیز کونسلر قیصر عباس کا کہنا تھا میں تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ خوشی کے اس موقع پر اپنے خاندان، دوستوں اور ہمسائیوں کا خیال رکھیں گے۔

آج کے دن ہم یوکرائین اور دیگر تناز عات سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے دنیا میں امن، پیار اور ترقی کے لئے دعا کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!