خاتون کی لاش ڈھائی سال فلیٹ میں پڑی رہی، پڑوسی اور مالک مکان لاعلم

0

لندن(تارکین وطن نیوز)برطانیہ میں ایک گھر سے 61 سالہ خاتون کی ڈھائی سال پرانی لاش برآمد ہوئی ہے اور حیران کن طور پر پڑوسیوں کو اس عرصے میں پتہ تک نہ چلا۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق 61 سالہ شیلہ سیلان کی لاش ان کی گھر واقع موت جنوب مشرقی لندن سے ملی۔ لاش بری طرح گل سڑ گئی ہے جس کے باعث موت کی وجہ کا تعین کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مذکورہ خاتون کو آخری بار اگست 2019 میں دیکھا گیا تھا۔ جس سے گمان ہے کہ ان کی لاش ڈھائی سال تک گھر میں پڑی رہی اور ہمسائیوں کو پتہ تک نہ چل سکا۔ہمسائیوں نے مزید کہا کہ خاتون اگست 2019 سے کرایہ نہیں ادا کر رہی تھیں جس کے بعد مالک مکان نے جون 2020 میں گیس کی سپلائی منقطع کر دی تھی۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ خاتون کی مسلسل گمشدگی پر کئی بار ہاؤسنگ ایسوسی ایشن اور پولیس سے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں اور حیران کن طور پر لاش کے گرنے سڑنے کی بو بھی محسوس نہیں ہوئی۔

عدالت نے تحقیقات نمٹاتے ہوئے کہا کہ کسی کی بھی موت دکھ کا باعث ہوتی ہے لیکن آج کے جدید زمانے میں بھی موت سے متعلق ڈھائی سال تک پتہ نہ چلنا سمجھ سے باہر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!