پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ یو اے ای نے متحدہ عرب امارات کا 51 واں قومی دن عجمان میں منایا
نیشنل ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا،ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی
یو اے ای کی لیڈرشپ اورعوام کے لیے خیر سگالی اور نیک تمناؤں کا اظہار
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کو معرض وجود میں آئے 51 سال ہو چکے ہیں- 1971 میں سات ریاستوں کا اتحاد 2 دسمبرکو ہوا جسے متحدہ عرب امارات (UAE) کا نام دیا گیا، امارات بھر میں اس روز سرکاری تعطیل ہوتی ہے اور ہر سطح پر یو اے ای کا قومی دن/نیشنل ڈے پورے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔
پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے سب سے پہلے اسے تسلیم کیا، اس لحاظ سے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے آپسی تعلقات دیرینہ اور مثالی ہیں، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی بھی یہ دن ذوق و شوق سے مناتے ہیں۔
اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ یو اے ای نے متحدہ عرب امارات کا 51 واں قومی دن عجمان میں منایا، یو اے ای کے 51ویں نیشنل ڈے کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ یو اے ای کی صدر فرزانہ کوثر نے کیا جس میں پی ایم ایل این وومن ونگ یو اے ای کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فوزیہ نسیم، پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین اور پی ایم ایل این کی دیگر عہدیدار اور ممبر خواتین نے شرکت کی۔
اس موقع پر سب نے مل جل کر متحدہ عرب امارات یو اے ای کے 51ویں نیشنل ڈے کا کیک کاٹا، ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور یو اے ای کی لیڈرشپ اورعوام کے لیے خیر سگالی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ یو اے ای کی صدر فرزانہ کوثر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات دیرپا اور مثالی ہیں جن میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی لاثانی اور پرانی ہے، ہم متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں اور عوام کو 51ویں نیشنل ڈے کی مبارکباد دیتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ پاک، امارات دوستی اور تعلقات مزید مضبوط ہوں۔