محمد عثمان اعجاز اور ماہ جبین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

0

ولیمہ کی تقریب میں دلہا، دلہن کے عزیز و اقارب اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کی شرکت

محمد عثمان اعجاز، خلیفہ بخیت رئیل اسٹیٹ کے چیئر مین محمد اعجاز احمد کے صاحبزادے اور ماہ جبین، کفایت علی کی صاحبزادی ہیں

شرکائے تقریب کی دلہا، دلہن اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد اور دعائیں

دبئی (طاہر منیر طاہر) خلیفہ بخیت رئیل اسٹیٹ کے چیئر مین محمد اعجاز احمد کے صاحبزادے محمد عثمان اعجاز اور کفایت علی کی صاحبزادی ماہ جبین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

ولیمہ کی تقریب دبئی کے فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں فیملیز کے ہمراہ شرکت کی، محمد اعجاز احمد، مسز اعجاز اور صاحبزادی آمنہ اعجاز نے تمام مہمانوں کا ریڈ کارپٹ پر پھولوں سے شاندار استقبال کیا۔

دولہا اور دلہن کی ہال آمد پر تمام مہمانوں نے تالیوں اور میوزک سے پر تپاک استقبال کیا،ولیمہ تقریب میں میوزک کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا جس سے حاضرین نے خوب انجوائے کیا۔

دعوت ولیمہ میں مخدوم رئیس قریشی ایڈووکیٹ، بیرسٹر محمد علی، مسز رئیس قریشی، طاہر منیر طاہر، راجہ نصیر احمد، محمد فیاض احمد، محمد امجد سیالکوٹی، مونالی مورا کیا، صدف جبین، محمدعمیر، محمد سمیع اللہ، محمد جواد، مرزا عمران بیگ، عبدالواجد، سید فیصل، سید جمیل حسین، محب الرحمن، سید رفیق حسین، عرفان انصاری، شاہد خان، محمد عمر، محمد حنیف، نازش جان، محمد سعید خان، کائنات نعیم، فضل شیخ، عبدالغفار، راؤ خان، محمد یاسر، حمزہ علی، محمد آصف، محمد عارف، دانیال قریشی کے علاوہ دیگر نے فیملیز کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ولیمہ تقریب میں دلہا، دلہن اور دلہا کے والد محمد اعجاز احمد کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

آخر میں محمد اعجاز احمد، محمد فیاض احمد، مسز اعجازاور آمنہ اعجاز نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا اور بہترین کھانے سے تمام مہمانوں کی تواضع کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!