34سال قبل سمندر میں پھینکا گیا بوتل بند پیغام کینیڈین خاتون کو مل گیا

0

اوٹاوا (ویب ڈیسک) کینیڈین خاتون کو 34سال پہلے سمندر میں پھینکی گئی بوتل میں بند لکھا پیغام مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ساحلِ سمندر پر ملنے والی بوتل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خاتون نے سوشل میڈیا پر اس کی تفصیلات لکھیں۔ خاتون نے لکھا کہ ساحلِ سمندر پر مجھے ایک پلاسٹک کی بوتل ملی جس کے اندر ایک نوٹ تھا۔

نوٹ کی تحریر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بوتل 34سال اور ایک ہفتے تک پانی میں رہی، نوٹ پر 29مئی 1989 کی تاریخ درج ہے۔ ٹروڈی شیٹر نامی خاتون کے سوشل میڈیا پر لکھے پیغام کے مطابق گلبرٹ ہیملن نامی شخص نے کشتی سے یہ بوتل سمندر میں پھینکی تھی جن کی 2سال قبل موت ہوچکی ہے۔

بوتل پھینکنے والے شخص کے بیٹے نے بھی اس سارے معاملے کی تصدیق کردی ہے اور وہ جلد ا اس بوتل کو ان کے گھر بھیج دیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!