کہنہ مشق،محب وطن تجربہ کار سینئر سفارت کار آفتاب احمد کھوکھر کے اعزاز میں پاکستان جرنلسٹس فورم کا استقبالیہ

0

جدہ میں سابق قونصل جنرل،سابق سفیر برائے لبنان، موجودہ سفیر آسٹریا،نہایت تجربہ کار ڈپلومیٹ آفتاب احمد کھوکھر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ تشریف لائے تو پاکستان جرنلسٹس فورم کی دعوت پہ جدہ میں انکے چاہنے والوں نے کوشش کی کہ وہ ان سے ملاقات کرسکیں، واضح رہے کہ آفتاب احمد کھوکھر جولائی 2024 سے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے نائب سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں جسکے لئے جدہ میں تعینات ہوجائینگے۔

آفتاب کھوکھر نے جدہ میں اپنی تعیناتی کے دوران پاکستان کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر سے شناسائی رکھی اور پہلی دفعہ جدہ میں انکی تعیناتی کے دوران OICکے مرکزی دفتر میں سیکریٹری جنرل OIC کی قیادت میں کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی تصاویری نمائش ہوئی ۔اپنی تعیناتی کے دوران جدہ میں پاکستانی صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی اور تجربہ کار صحافیوں کو اپنی صف میں شامل رکھا انکے یہاں سے جانے کے بعد قونصلیٹ نے تاحال صحافیوں میں تفرقہ ڈالنے اور گروپ بنانے کے علاوہ کوئی کارہائے نمایاں انجام نہیں دیا۔ 2013 ء میں جب سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے دستاویز کو قانونی بنانے کا عمل ہوا اسوقت خدشہ تھا کہ بے شمار پاکستانی دستاویز قانونی نہ ہونے کی بناء پر نہ صرف بے روزگار ہوجائینگے بلکہ انہیں یہاں سے انکے وطن بھیج دیا جائے گا۔

پاکستانی کمیونٹی کو اس مشکل سے آزاد کرانے کیلئے جدہ چیمبر ز آف کامرس کی عہدیدار نوشین وسیم جو اس وقت جنرل انٹر ٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر ہیں انکے ہمراہ پاکستانی تارکین وطن کیلئے کا م کیا، مختلف اداروں کی job exhibitionsکا اہتمام کیا۔ سعودی وزارت عمل میں آفتاب کھوکھر کی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جنہوں نے اپنے شعبہ کو حکم صادر کیا کسی بھی پاکستانی کی درخواست آنے پر اس پر فوری عمل کیا جائے۔ جرنلسٹس فورم کے استقبالیہ میں مختلف عالمی صورتحال، چین،بھارت، یوکرین،روس،کشمیر کے حوالے سیر حاصل گفتگو کی جو تمام صحافیوں کیلئے معلومات کا ایک بہترین راستہ تھا ۔

استقبالیہ میں ڈائریکٹر جنرل حج عبدالواہاب سومرو بھی موجود تھے جنہوں نے جرنلسٹس فورم کے اراکین نے امسال حج کے انتظامات سے آگا ہ کیا، جنہیں مزید بہتر کرنے کے متعلق اپنا تجربہ بیان کیا۔ استقبالیہ میں جدہ کے سماجی کارکن اور کاروباری شخصیت چوہدر شفقت بھی موجود تھے جو ہر پاکستانی پروگرام کے صف اول کے منتظمین میں شامل ہوتے ہیں۔ اس موقع پر نوشین وسیم نے بتایا کہ وہ چوہدری شفقت، پاکستان جرنلسٹس فورم اور اپنی ٹیم کے ہمراہ ملکر سعودی عرب سے پاکستان کے ذرمبادلہ کے اضافہ کیلئے کوشش کررہی ہیں جس سلسلے میں ایک سعودی فرم کے ساتھ ملکر مختلف لیبر کیمپس اور کمیونٹی کی کم فیس اور اچھے بنک ریٹ دیکر پاکستانیوں کو ذرمبادلہ پاکستان قانونی طور پر بھیجنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔

تقریب میں موجود عرب نیوز کے سینئر صحافی سراج وہاب نے بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے سفیر آفتاب کھوکھر سے معلومات حاصل کیں استقبالیہ میں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم، پی جے ایف کے چیئرمین امیر محمد خان، اسد اکرم، معروف حسین،شاہد نعیم، فوزیہ خان،مریم شاہد،محمد عدیل، جہانگیر،خالد چیمہ،محمد امانت اللہ خان، مریم،سماجی کارکن نصر اقبال موجود تھے استقبالیہ کے آخر میں ناشتہ سے قبل صحافی فوزیہ خان کے مرحوم رفیق حیات ڈاکٹر تنویر اور اسد اکرم کے چھوٹے بھائی کی پاکستان میں ایک حادثے کے بعد رحلت پہ تعزیت کی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ اسکے علاوہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود احمد پوری نے دوست احباب کے ہمراہ سفیر آفتاب کھوکھر اور انکی فیملی کو عشائیہ دیا جس میں جدہ کے قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، کشمی ابو بکر میمن اور کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

سعودی عرب سے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے ذرمبادلہ میں کمی
پاکستان ترسیل زر کی ترغیب بیحد ضروری ہے، اسکانکام کے جنرل منیجر: چوہدری شفقت محمود

سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے کہاہے کہ سعودی عرب میں برسر روزگار پاکستانی اپنے اہل خانہ کو ہرماہ اور ہر لمحہ ترسیل زر کے لئے قانونی چینل استعمال کریں اور ہنڈی کی حوصلہ شکنی کریں،وہ ارسال ٹیم کے ساتھ ادارہ اسکانکام اسٹاف کو بریفنگ دے رہی تھیں، اسکانکام پہنچنے پہ ادارے کے سربراہ چوہدری شفقت محمود اور پروجیکٹ مینیجر عبدالمتین نے استقبال کیا، نوشین وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اب’’ارسال‘‘چینل کے ذریعے صرف 5 ریال کی معمولی فیس کے ساتھ اپنی رقوم انکے اہل خانہ تک پہنچانے کی سہولت ہے،انکا کہنا تھا کہ بھیجی گئی رقوم قانونی تحفظ کے ساتھ فوری انکے اہل خانہ تک پہنچے گی، نوشین وسیم نے’’ارسال‘‘یطرف سے منعقدہ بریفنگ میں مزید کہا کہ بیرون ملک سے زرمبادلہ کی پاکستان ترسیل کیلئے پاکستانیوں کو مزید راغب کر نے کیلئے جدہ میں نوشین کلچرل آرٹ سینٹر کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے آئندہ ماہ اگست میں مفت تفریحی پروگرام منعقد کریگی جس میں داخلہ ٹکٹ پاکستان بھیجنے والے کم از کم 500 ریال کی رسید دکھانے پر ہوگا، اس اقدام سے پاکستانیوں کی زرمبادلہ پاکستان بھیجنے کی ترغیب میں اضافہ ہوگا۔

اس حوالے سے بریفنگ کے دوران اسکانکام کے سربراہ چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان اسوقت شدید مالی بحران سے گزر رہا ہے ایسے میں زرمبادلہ میں اضافے کیلئے قانونی چینل سے پاکستان ترسیل زر کی ترغیب بیحد ضروری ہے،ہمیں بیرون ملک رہ کر حب الوطنی کا سہی کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے پاکستان کو زرمبادلہ کی ضروریات بیان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ادارے میں محنت کش کارکنوں کو پابند کرنے کی حتی الوسع کوشش کرینگے کہ وہ قانونی ذرائع سے زرمبادلہ پاکستان بھیجیں، اسکے لئیے بینک جانا، قطار میں لگنا اور وقت اس طویل مسافت سے بچنے کیلئے ارسال کی ٹیم ہر ماہ کے تعین کردہ تاریخ میں لیبر کیمپ آفس کا دودہ کرے گی۔ چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اس سال سعودی عرب سے پاکستانیوں کی ترسیلات میں 34 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے جبکہ اس وقت پاکستان کو زرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!