کشمیر کامسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، انجینئر آصف کمال
کویت(رپورٹ :محمد عرفان شفیق) یوم شہدائے سرینگر کے حوالے سے پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں نائب سفیر سفارتخانہ بلغاریہ نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری انجنئیر آصف کمال نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا چاہیے تاکہ کشمیر کے لوگ بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔
بلغاریہ کے نائب سفیر اناتولی منکوو نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی اگر انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں تو عالمی دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہئے اور اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔
بلغاریہ کے نائب سفیر نے پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے لوگ بڑے خوش مزاج ملنسار اور کھلے دل کے مالک ہیں اور ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی سے مل کر ان کو خوشی کا احساس ہوتا ہے۔