کشمیر کے 74 و یں یومِ سیاہ پر ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

0

ویانا (اکرم باجوہ) پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر معروف مذہبی رہنما علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ اور پاک فرینڈز کشمیر کلچر آسٹریا کے سربراہ پروفیسر ملک مسرت شوکت اعوان کی زیر نگرانی 27 اکتوبر 74 واں یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اقوامِ متحدہ ویانا دفتر کے سامنے ایک پرامن احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا۔

پرامن احتجاجی ریلی اور مظاہرہ میں پاکستانی،کشمیری کمیونٹی کے علا وہ سوڈانی،مصری اور ترکی کمیونٹی نے بھی مظاہرہ میں شرکت کرکے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔مختلف مقررین علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ،پروفیسر مسرت شوکت اعوان،منہام القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم،مظہر عباس جعفری،پاک فرنینڈز آسٹریا کے چیرمین حاجی قمر حسین چودھری،النیر احمد سوڈانی، یورپین یوتھ ایسوسی ایشن کے صدر عارف سین آف ترکی۔

مصری ڈاکٹر عزت عواد سنٹر آف فزیالوجی اینڈ فارماکولوجی کے سینئر سائنسدان بھی سنٹر آف انفیکشنولوجی، میڈیکل یونیورسٹی آف ویانا آسٹریا اور میڈیکل سٹودنٹ محمد ذیشان نے یورپین یونین اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا فوراً نوٹس لیں اور مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیر سے اپنی فوجیں واپس بلائے اور کشمیریوں کو اپنی مرضی سے رہنے کا حق دیا جائے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر فوراً عملدرآمد کرایا جائے ۔

انہوں نے مزید یورپین یونین سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج نوجوانوں،بوڑھوں اور عورتوں پر ظلم و بربریت کا فوراً نوٹس لیں اور کشمیری عوام کے انسانی حقوق بحال کرائیں۔ریلی میں مظاہرین نے کشمیر کے جھنڈے اور پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ آخر میں محمد زاہد نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے اور شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

ریلی کے اختتام پر اقوامِ متحدہ کے سیکورٹی آفیسر کو علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ اور پروفیسر ملک مسرت شوکت اعوان نے یاداشت پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!