پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

0

جدہ (تارکین وطن نیوز) پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کمیونٹی اور سعودی دانشوروں نے شرکت کی۔

سعودی دانشور اور عرب نیوز، سعودی گزٹ کے سابق ایڈیٹر اورالبلاد کے ایڈیٹر خالد المیناء ، ڈاکٹر فیض العابدین سابق سفارت کار صالح علی الغامدی او آئی سی میں انسانی حقوق کے نمائندے اور قونصل جنرل خالد مجید نے خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیری مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا حق دے تاکہ وہ اپنی قسمت جا فیصلہ کر سکیں، بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں اس موقع پہ سعودی صحافی وتجزیہ نگار خالدالمعینا نے کہا کہ بھارت کا آرٹیکل 370 اصل مسئلہ ہے اور اسرائیلی طرز پہ ڈیموگرافی کی تبدیلی ہے جیسے فلسطین میں ایک مثال بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ مسئلہ کشمیر ایشیاء میں امن کے قیام میں رکاوٹ ہے، لہٰذا بھارت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھولنے ہونگے۔

فائز العابدین کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی اسلامی کانفرنس بلائے اور اس مسئلے کو اس فورم پہ پیش کرے، قونصل جنرل خالد مجید نے آزادی کشمیر کیلئے حکومت پاکستان کی سفارتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان، وزیر خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے ۔ کشمیر کمیونٹی کے کنوینر خورشید متیال اور کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری نے بھی خطاب کیا۔

آخر میں کشمیر کمیٹی کیطرف سے قونصل جنرل کو شیلڈ پیش کی جبکہ قونصل جنرل نے سردار انصر کو انکی کمیونٹی خدمات پر شیلڈ دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!