افطاری میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شرکت
ماہ صیام کا بنیادی مقصد مستحقین کا خیال کرنا ہے، شیخانی برادرز
ہمیں اپنے اردگرد مستحق لوگوں کی مدد اور ان کی دیکھ بھال کرنی چاہیے تاکہ اللہ کی رحمتیں حاصل ہو سکیں
دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی شیخانی گروپ ربڑکی صنعت کے ڈائریکٹرممتاز بزنس مین رضوان شیخانی، احمد شیخانی، اور ان کے بھائیوں کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا- جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
احمد شیخانی، رضوان شیخانی، مزمل شیخانی، مجتبیٰ شیخانی، سمیر شیخانی، مصطفیٰ ہیمانی ڈائریکٹر پی بی سی، اقبال داؤد چیئرمین پی بی سی، شبیر مرچنٹ ڈائریکٹر پی بی سی، محمد نفیس، اعجاز احمد، نعیم مالیہ، عارف مالیہ، الشفر عتید عزیزی بنگھٹی کیو انٹرنیشنل کلیمسن انجینئر کنسلٹنٹ۔
Amec کنسلٹنٹس ڈینیوب سنچری مکینیکل سسٹم لامینار ایئر کنڈیشننگ، سپلائر ہراس الفاق HAK کانو گروپ کارگولنک فارورڈنگ اینڈ کلیئرنگ پرنٹنگ پریس، فنانس کرسٹن مینن چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، سالٹ رینج کنسلٹنٹس کے علاوہ متعدد لوگوں نے افطار میں شرکت کی۔
رضوان شیخانی،احمد شیخانی، مزمل شیخانی، مجتبیٰ شیخانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام کا بنیادی مقصد مستحقین کا خیال کرنا ہے- ہمیں اپنے اردگرد غریب اور مستحق لوگوں کا احساس کرتے ھوئےان کی ضروریات زندگی کا خیال رکھنا چاہیے۔
رمضان مبارک کا مہینہ نیکیوں کو سمیٹنے کا ہے، اس لیے ہمیں اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس مقدس مہینے کا مقصد آپس میں پیار و محبت پیدا کرنا ہے،مستحق لوگوں کے لیے ہمیں اپنے اردگرد مستحق لوگوں کی مدد اور ان کی دیکھ بھال کرنی چاہیے تاکہ اللہ کی رحمتیں حاصل ہو سکیں۔