اوٹاوا(تارکین وطن نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا نے پیپلز پارٹی کا 54 واں یوم تاسیس 30نومبر کو شاندار انداز میں منانے کا علان کیا ہے۔
یہ بات پی پی پی کینیڈا کے جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر اور پی پی پی ٹورنٹو کے جنرل سیکر ٹری مصدق اکرام نے تارکین وطن سے بات کرتے ہوئی بتائی۔
راؤ طاہر اور مصدق اکرام نے بتایا کہ اس تقریب میں ممبران پارلیمنٹ، سٹی مئیر، پیپلز پارٹی کے عہدے داران، کارکنان اور معززین شہر کو دعوت نامے ارسال کئے جا چُکے ہیں۔
پی پی پی رہنماؤں نے بتایا کہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکن بہت پر جوش ہیں اور انشاء اللہ پیپلز پارٹی آ ئندہ آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کی اورسیز پاکستانیوں میں نام نہاد مقبولیت کا پول کھول دے گی۔