اسلام آباد(شوبز نیوز)ہدایت کار ندیم بیگ کے ریلیز کیے جانے والے میگا کاسٹ ڈرامے ’صنف آہن‘ کی پہلی قسط نے ہی شائقین کے دل جیت لیے۔
سجل علی، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، کبریٰ خان اور رمشا خان سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی ڈرامے کی پہلی قسط 27 نومبر کی شب کو نشر کی گئی۔ڈرامے کا پہلا ٹیزر 11 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جس کے بعد مرکزی کاسٹ کے ٹیزرز کو الگ الگ جاری کرکے 20 نومبر کو ڈرامے کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا۔
’صنف آہن‘ کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی ڈرامے کا ٹرینڈ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا اور لوگوں نے نہ صرف ڈرامے کے آغاز کو دوسروں سے مختلف قرار دیا بلکہ تمام اداکاراؤں کی پرفارمنس کی تعریفیں بھی کیں۔زیادہ تر افراد نے یمنیٰ زیدی اور رمشا خان کی اداکاری کی تعریف کی اور لکھا کہ دونوں اداکاراؤں نے پشتون اور بلوچی لڑکی کا کردار اچھے طریقے سے نبھایا۔
ڈرامے میں یمنیٰ زیدی پشتون فوجی افسر ’شائستہ خانزادہ ‘جب کہ رمشا خان بلوچ فوجی افسر ’پرویش جمال‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں۔اسی طرح سائرہ یوسف مسیحی فوجی لڑکی ’آرزو ڈینیئل‘، کبریٰ خان شہری فوجی افسر ’ماہجبین مستان‘ اور سجل علی ڈرامے میں ’رابعہ سفیر‘ کے کردار میں دکھائی دیں۔
ڈرامے میں سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کا بھی اہم کردار ہے جنہوں نے ڈرامے میں سری لنکن فوجی کیڈٹ ’نتھمی پریرا‘ کا کردار ادا کیا ہے جب کہ اس میں ’پاوری گرل‘ دنانیر مبین بھی ’سیدہ سدرہ‘ نامی کیڈٹ کے روپ میں دکھائی دیں گی۔ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی لوگوں نے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر ڈرامے کے اسکرین شاٹ اور کلپس شیئر کرتے ہوئے اس کی تعریفیں کیں۔
It’s just the 1st epi & Shaista is already a whole mood. #YumnaZaidi‘s accent was so on point in every monologue. It’s a big challenge itself to adapt a completely dif accent & perform it naturally with the expectations of ppl being the finesse of an actress she is! #SinfEAahan pic.twitter.com/dSfLfW6VC3
— Albiya ?? (@albiya_ahmed) November 27, 2021
ایک صارف نے یمنیٰ زیدی کے کردار کی تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ انہوں نے پہلی ہی قسط میں دل جیت لیے۔انہوں نے لکھا کہ یمنیٰ زیدی نے ایک دوسرے لہجے اور کمیونٹی کی لڑکی کا کردار اتنے شاندار انداز میں کیا کہ محسوس ہی نہیں ہو رہا تھا کہ انہوں نے کوئی دوسرا لہجہ اپنایا ہوا ہے۔
لوگوں نے ان کے پشتون لڑکی کے انداز کو بہت پسند کیا اور ان کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کی تصاویر و کلپس شیئر کیں۔ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد جہاں ’صنف آہن‘ کا ٹرینڈ ٹاپ پر آیا، وہیں رمشا خان کے کردار پرویش جمال کا ٹرینڈ بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا۔
I love how #SinfeAahan is depicting women of all statuses and backgrounds. The way each has their own journey and set of difficulties. Their unwavering courage and will to succeed is so wholesome. Please this is the kind of women empowerment we need in our dramas! #Womenofsteel pic.twitter.com/azfwE58JB3
— Fatima⁷~ (@itsFatimaahere) November 27, 2021
لوگوں نے ان کے کردار کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں بہادر، معصوم اور خوبصورت قرار دیا۔لوگوں نے ان کے کردار کو پسند کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی مزید اداکاری دیکھنے کے منتظر ہیں۔
عض شائقین نے رمشا خان اور یمنیٰ زیدی سمیت تمام مرکزی کاسٹ کی اداکاری اور ڈرامے کی کہانی کی تعریف کرتے ہوئے اس کے آغاز کو متاثر کن اور دوسروں سے منفرد قرار دیا۔بعض صارفین کے مطابق ڈرامے کے آغاز کو دیکھتے ہوئے محسوس ہوا کہ اس میں غیر ضروری اور بیکار چیزیں نہیں ہیں۔
کچھ شائقین نے ڈرامے کی مرکزی کاسٹ کے کرداروں کو مشکل اور بہادر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ہر کسی کو اپنے اپنے لیے لڑتے اور اپنے مسائل کے لیے اٹھ کھڑے ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور کسی کا کردار بھی آسان نہیں ہے، سب لوگ اپنے اندرونی و بیرونی مسائل سے لڑتے دکھائی دیے۔
#SriLanka’s youth continue to shine on international platforms! Wonderful to see a Sri Lankan playing a lead role in a Pakistani dram. Congratulations Yehali Tashiya on your role in #Pakistan TV blockbuster serial Sinf-e-Aahan, Women of Steel. #SinfeAahan @arydigitalasia ???? pic.twitter.com/SxRfnDu2tH
— Namal Rajapaksa (@RajapaksaNamal) November 28, 2021
بعض لوگوں نے ڈرامے کی تھیم کو بھی بہترین قرار دیا اور لکھا کہ ڈرامے میں خواتین کو بااختیار ہوتے ہوئے دکھانا اور اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کی کہانیاں دکھانا اچھا عمل ہے اور مزید ڈراموں میں بھی خواتین کو بااختیار دکھانے کی ضرورت ہے۔سری لنکن شائقین نے بھی سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا سمیت دیگر کاسٹ کی اداکاری کو سراہا۔
خیال رہے کہ ڈرامے کی مرکزی کہانی کبریٰ خان، سجل علی، یمنیٰ زیدی، رمشا خان اور سائرہ یوسف کے گرد گھومتی ہے جو کہ عام گھرانوں کی لڑکیاں ہوتی ہیں مگر فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ان کی زندگی تبدیل ہوجاتی ہے۔
Proud of this drama #SinfeAahan showing the world what Pakistani army actually is and what kind of difficulties women face while joining army ?
— Abdullah (@Abdulla94198212) November 28, 2021
WONDERFUL DRAMA ? pic.twitter.com/RwmXVwYoOC
ڈرامے کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جب کہ اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید اور ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی تعاون کیا ہے۔