پی پی پی کینیڈا کا صدر پی پی پی یو کے محسن باری کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

0

انٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گجر، جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر، سینئر نائب صدر اورنگزیب ظفر، ایڈشنل جنرل سیکرٹری شفیق راجہ، نائب صدر ظفر اللہ بابر، نائب صدر خالد گل، نائب صدر مشہود قاضی، نائب صدر طارق رشید خان، انفارمیشن سیکرٹری عرفان ملک، پی پی پی ٹورنٹو کے صدر احسن کھوکھر، جنرل سیکرٹری مصدق اکرام، سینئر نائب صدر مشتاق سومرو، نائب صدر سجاد چوہدری، نائب صدر سعد راز ، انفارمیشن سیکرٹری محمد امتیاز اور ممبرز ایگزیکٹو کمیٹی راؤ یاسر اقبال ، صفدر وڑائچ ، ڈاکٹر محمود اور دوسرے عہدے داروں اور کارکنوں کی طرف محسن باری صدر پی پی پی یو کے کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج اورغم کا اظہار کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ محسن باری کے بھائی کی لغزشوں کو معاف فرمائے اور ان کو جنت الفروس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

پی پی پی کینیڈا اس مشکل حالات میں محسن باری اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!