انٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گُجر، جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر، سینئر نائب صدر اورنگزیب ظفر، ایڈشنل جنرل سیکرٹری شفیق راجہ، نائب صدر ظفر اللہ بابر، نائب صدر خالد گل، نائب صدر مشہود قاضی، نائب صدر طارق رشید خان، انفارمیشن سیکرٹری عرفان ملک، پی پی پی ٹورنٹو کے صدر احسن کُھوکھر، جنرل سیکرٹری مُصدق اکرام، سینئر نائب صدر مُشتاق سومرو، نائب صدر سجاد چوہدری، نائب صدر سعد راز ، انفارمیشن سیکرٹری مُحّمد امتیاز اور ممبرز ایگزیکٹو کمیٹی راؤ یاسر اقبال ، صفدر وڑائچ ، ڈاکٹر محمود، اور دوسرے عُہدے داروں اور کارکنوں کی طرف پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیر داخلہ سنیٹر رحمان ملک کی وفات پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
رحمان ملک بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی تھے۔ بطور وزیر داخلہ انہوں نے بلا خوف و خاطر تحریک طالبان پاکستان اور دوسرے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔
رحمان ملک کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک وفادار کارکن سے محروم ہو گئی اور ان کی پارٹی کے لئے خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔
پیپلز پارٹی کینیڈا دعا گو ہے کہ خُداوند کریم رحمان ملک کی لغزشوں کو معاف فرما ئے اور ان کو جنت الفروس میں بلند مقام عطا فرما ئے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما ئے۔
پی پی پی کینیڈا اس مشکل حالات میں رحمان ملک کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔