عدالت عالیہ کی طرف سےعمران خان کی نااہلی پرلیگی کارکنوں کا دبئی میں جشن

0

کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں

عمران خان کی نا اہلی مکافات عمل کا نتیجہ ہے،میاں غلام محی الدین

دبئی (طاہرمنیرطاہر) عدالت عالیہ کی طرف سے عمران خان کی نا اہلی پرلیگی کارکنوں نے دبئی میں بھنگڑے ڈالے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

عمران خان کی نا اہلی پرتبصرہ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر غلام محی الدین نے کہا کہ عمران خان کی نا اہلی مکافات عمل کا نتیجہ ہے، عمران خان نے جو الزامات ہمارے قائد محترم محمد نواز شریف پر لگائے تھے وہ آج عمران خان پر ہی الٹے پڑ گئے اورعدالت عالیہ نے انہیں نا اہل قراردے دیا ۔

اس موقع پر لیگی کارکنان خرم بٹ، محمد انور آرائیں، چودھری سہیل آرائیں، محمد جمیل بٹ، محمد خلیل بٹ، چودھری احتشام اور دیگر موجود تھے۔

متذکرہ لیگی کارکنوں نے عمران خان کی نا اہلی کو ن لیگ کی فتح قراردیتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد محترم محمد نواز شریف نے صبر سے کام لیا جس کا صلہ انہیں الله کریم نےعطا کیا اور سرخرو کیا۔

میاں غلام محی الدین نے پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے تمام ساتھیوں کو عمران خان کی نا اہلی پر مبارکباد دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!