برسلزمیں قائم PABOCCI کے صدر حافظ اُنیب راشد کی پاکستان میں گندم کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سکندر سلطان خان سے ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یورپین دارالحکومت برسلزمیں قائم پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حافظ اُنیب راشد نے اسلام آباد میں پاکستان کے گندم کے نیشنل کوآرڈینیٹر جناب ڈاکٹر سکندر سلطان خان سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں پاکستان میں خوراک، خصوصی طور پر پاکستان میں گندم کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ادارے کے نقطہ نظر کو سمجھنے میں مدد ملی، اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر سکندر سلطان خان نے پاکستان میں بدلتے موسموں کے اثرات پر بھی تفصیل سے بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب چار نہیں 5 موسم وجود میں آچکے ہیں۔ ایک مہینے پر مشتمل فوگ کا ایک نیا موسم اب ہماری زندگیوں کا باقاعدہ حصہ بن چکا ہے۔
PARC کے اس دورے میں حافظ اُنیب راشد کے ہمراہ سینئر صحافی محمد عرفان غوری اور رائو زاہد بھی موجود تھے۔