ماہ رمضان ہمیں اخوت،رواداری،انسانی ہمدردی اور صبر کا درس دیتا ہے

0

غریبوں، ناداروں اور مستحقین کا خیال رکھنا ہمارا فرض اولین ہونا چاہیے

ممتاز قانون دان مخدوم رئیس قریشی اور ان کے صاحبزادے بیرسٹر محمد علی کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر

ہیمانی گروپ کے مصطفیٰ ہیمانی کی طرف سے مہمانوں میں تحفوں کی تقسیم

دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی میں مقیم ممتازپاکستانی قانون دان مخدوم رئیس قریشی اور ان کے صاحبزادے بیرسٹر محمد علی کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے معززین کے اعزاز میں افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔

ایک مقامی ہوٹل میں انعقاد پذیر ہونے والے افطار ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی جن میں سلیم سلطان، میاں منیر ہانس، جان قادر، عمران خان، عاطف کامران، چوہدری خالد حسین، عرفان قمرگوندل، محمد اکرم شہزاد، ایم شہزاد بٹ، سلیم اختر، ایم اعجاز احمد، سلطان محمود، محمد نفیس، قدیرصدیقی، ایم طارق، ربیعہ امین اور دیگر متعدد لوگ شامل تھے۔

اس موقع پر مقررین نے ماہ رمضان کی مناسبت سے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں اخوت، رواداری، انسانی ہمدردی اور صبر کا درس دیتا ہے جبکہ اس ماہ میں غریبوں، ناداروں اور مستحقین کا خیال رکھنا ہمارا فرض اولین ہونا چاہیے۔

انسانی ہمدردی کے ناطے ہمیں اپنے گرد و نواح کے لوگوں کے حالات کی خبر رکھتے ہوئے ان کی حتی المقدور مدد کرنی چاہیے اور اپنی خوشیوں میں مستحقین کو بھی شامل کرنا چاہیے، تقریب هذا میں ہیمانی گروپ کے مصطفیٰ ہیمانی کی طرف سے مہمانوں میں خوشبووں تحفے تقسیم کئے گئے۔

افطاری سے قبل اتحاد بین المسلمین، یو اے ای کے رہنماؤں اور پاک امارات تعلقات کی مضبوطی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی، افطار ڈنر کے آخر میں میزبان مخدوم رئیس قریشی اور ان کے صاحبزادے بیرسٹر محمد علی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!