کینیڈین ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

0

کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا پروسیسنگ کا دورانیہ کم کرکے 60 دن کردیا

اوٹاوا(ویب ڈیسک)کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا پروسیسنگ کا دورانیہ کم کرکے 60 دن کردیا اور یقین دلایا اس دورانیے کو ایک ماہ تک لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا پروسیسنگ کا دورانیہ کم کردیا۔

اس حوالے سے کینیڈا کی وزارت برائے امیگریشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی ویزہ کی درخواستوں کا پراسیس 60 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔

جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن شان فریزز کا پاکستانی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’نئے درخواست گزاروں کے لیے ویزہ کی درخواستوں کا عمل مکمل ہونے کے عمل کی مدت 802 دن نہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس وقت ایک مکمل شدہ عارضی رہائش کی ویزہ درخواست کا پراسیس مکمل ہونے کی مدت 90 دن ہے اور ہم مستقبل قریب میں اس مدت کو 30 دن تک لانا چاہ رہے ہیں۔‘

شان فریزر کے مطابق ان کی حکومتی ویب سائٹ پر ویزہ کی درخواست کا پراسیس مکمل ہونے کی مدت 802 اس لیے آ رہی ہے کیونکہ کینیڈا کی حکومت اس وقت اُن پُرانی ویزہ کی درخواستوں کا پراسیس مکمل کر رہی ہے جو کرونا وائرس کے دنوں میں بارڈر بند ہونے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکیں تھیں۔

کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے پاکستانیوں کی عارضی ویزہ کی درخواستوں کا بیک لاگ 55 ہزار سے کم کر کے 15 ہزار تک کردیا ہے۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!