تھرک کونسل کا ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر کونسلر قیصرعباس گوندل کے اعزاز میں برٹش پاکستانی کمیونٹی فورم کی جانب سےظہرانہ
لندن(نمائندہ خصوصی) چیئرمین برٹش پاکستانی کمیونٹی فورم جنید علی نے تھرک کونسل کے نومنتخب ڈپٹی میئر کونسلر قیصر عباس کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔
ظہرانے میں ملک سجاد علوی، عثمان بھٹی، میاں طلحہ ایڈووکیٹ، محمد زمان ،نینا شاہ، عائشہ اعجاز، مسز میر، رچرڈ اسووا، انتھنی ایگبوزار، اسد علی، سکندر ملہی اور عاطف سکندر سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
حافظ عبدالرسول طاہر نے خصوصی دعا سے تقریب کا آغاز کیا اور معروف موسیقار مختار میر نے طبلے سے مختلف دھنیں بجا کر مہمانوں کو محظوظ کیا۔
اس موقعہ پر چیئرمین برٹش پاکستانی کمیونٹی فورم جنید علی نے کہا کہ کونسلر قیصر عباس گوندل کے تھرک کونسل کا ڈپٹی مئیر منتخب ہونے ہم سب کو بہت خوشی ہے اور آج کی تقریب ان کے اعزاز میں ہے۔
کونسلر قیصر عباس گوندل کمیونٹیز کی لیے قابل فخر ہیں اور انکی مختلف کمیونٹیز کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
اس موقع پر تھرک کونسل کے ڈپٹی میئر کونسلر قیصر عباس گوندل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں برٹش پاکستانی کمیونٹی فورم اور تمام دوستوں کا مشکور ہوں جو مختلف تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں۔
انشااللہ میں پہلے سے بڑھ کر لوگوں کے خدمت کروں گا۔