قرآن سوزی کے واقعات کے بعد ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ،ڈنمارک نےسویڈن سے متصلہ سرحدوں پر سخت بارڈرکنٹرول کا نفاذ کر دیا

0

اسٹاک ہوم(رپورٹ:زبیر حسین)قرآن سوزی کے واقعات کے بعد ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ ،ڈنمارک نے آج سے سویڈن سے متصلہ سرحدوں پر سخت بارڈرکنٹرول کا نفاذ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن اور ڈنمارک کے خفیہ اداروں نے حالیہ قرآن سوزی کے واقعات کے بعد حکومتی اداروں کو ممکنہ دہشتگردی کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے سخت حفاظتی انتظامات کا عندیہ دے دیا جس کے پیشِ نظر ڈنمارک نے آج سے سویڈن سے متصلہ سرحدوں پر سخت بارڈر کنٹرول کا نفاذ کردیا۔

سویڈن بھی اپنی تمام تر سرحدوں پر اسی طرز کا سخت کنٹرول متعارف کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور کسی بھی وقت سویڈن کی تمام سرحدوں پر بھی سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

خفیہ اداروں کے مطابق کوئی بھی دہشتگرد تنظیم سویڈن اور ڈنمارک میں حملہ کرسکتی ہے، ماہرین اور تجزیہ نگاروںکا کہنا ہے کہ 80سال بعد سویڈن دوسری جنگِ عظیم جیسے سنگین حالات سے گزر رہا ہے۔

ڈنمارک کے جسٹس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے باعث فی الوقت یہ بہت ضروری ہوگیا ہے کہ ہم سویڈن سے آنے والے ہر شخص کو چیک کریں کہ کون ڈنمارک میں سویڈن سے آرہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کنٹرول 10 اگست تک جاری رہے گا اور ضرورت پڑنے پر اس کی مدت میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!